محمد عرفان نے بھٹہ مالک سے رشوت مانگی تو اس نے اینٹی کرپشن کو آگا ہ کر دیاملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ،مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لاری اڈا پر شارٹ سرکٹ کے باعث کھڑی بس میں آگ لگ گئی، بتایا جاتا ہے کہ بس میں اس وقت کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔
عامر حسن کی بیکری میں واردات،ڈاکوئوں نے ریاض کی گاڑی چھین لی5گھروں،2ڈیروں پر وارداتیں،2موٹر سائیکلیں چوری، جیب کٹ گئی
شاہ پور صدر (نامہ نگار) جھاوریاں کے نواحی علاقے میں خاتون پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شاہ پور صدر(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے شاہ پور کے نواحی علاقے نواں لوک میں ایک شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔
شاہ پور صدر(نامہ نگار)پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے بدنام زمانہ منشیات فروش وقاص مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 60 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)75جنوبی کی رہائشی 12سالہ (ز)دوکان پر جا رہی تھی کہ مزمل نے روک لیا اور زبردستی گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی،شور پر تشدد کرکے فرار ہو گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی واسا ابوبکر عمر نے بتایا کہ شہر میں واسا آپریشن کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے شہر کو چار سب ڈویژنز میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور ہر سب ڈویژن میں ایس ڈی او کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ کوٹ مومن پولیس نے عمران سے چرس 1 کلو 255 گرام اور سردول سے آئس 110 گرام، تھانہ کڑانہ پولیس نے یاسر سے 40 لٹر شراب برآمد کرلی، مقدمات درج کر لئے گئے۔
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دوشیزہ اور شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیا گیا، 49شمالی میں (ا) میکے آئی تھی ،نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا، علاقہ اقبال ٹاؤن بھلوال سے حماد وغیر ہ 20سالہ (ک) کو اغواء کر کے لے گئے۔