پراپرٹی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

 پراپرٹی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

پراپرٹی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈدستاویزات تیار کروا کر پراپرٹی کا قبضہ اسے نہ دیا گیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کرلی، لیکن اس کے بدلے میں پراپرٹی کے دستاویزات تیار کروا کر پراپرٹی کا قبضہ اسے نہ دیا گیا اور اسے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں