لاہور (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے نومولود سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق شاد باغ کے علاقے بھگت پورہ سے ایک نومولود کی لاش برآمد ہوئی، جب کہ اسلام پورہ سے 55 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔