کم عمر بچی کی مزاحمت، مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
عاشر کی بیٹی پنچر لگوانے کے لئے گئی، ملزم نے روک لیا ،ملزم کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عاشر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی سات سالہ بیٹی ملزم کی دکان پر پنچر لگوانے کے لئے گئی، اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر اسے قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ متاثرہ بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی جبکہ ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔