برٹنی سپیئرز گرفتاری کے بعد بحالی مرکز میں داخل
کیلیفورنیا(این این آئی)امریکی پاپ آئیکون برٹنی سپیئرز نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد خود کو رضاکارانہ طور پر ایک بحالی مرکز میں داخل کرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام ان کی زندگی میں بہتری لانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔44 سالہ گلوکارہ کو 4 مارچ کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر وینچورا میں منشیات اور الکوحل کے زیر اثر گاڑی چلانے کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا، تاہم انہیں اگلے ہی روز رہا کر دیا گیا۔ان کے نمائندے نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ناقابلِ قبول تھا اور اب وہ اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی شخصیت میں ضروری تبدیلیوں پر توجہ دے رہی ہیں۔