مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے۔
امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایران مذاکرات کے لیے پاکستان جانے کے لیے زیادہ مائل ہیں، ایران کیساتھ مذاکرات کا اگلا دور اگلے دو روز میں ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ نے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان جانے کا زیادہ امکان کیوں ہے؟ کیونکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل لاجواب ہیں۔
امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی کارکردگی کے باعث امریکا مذاکرات کے لیے دوبارہ پاکستان جانے پر غور کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاک بھارت جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سے رابطہ ہوا تھا، صرف4 روز کے بعد امن معاہدے کی بدولت جنگ ختم ہوئی جس میں امریکا نے مدد کی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی میڈیا کو پاکستان میں موجود وہاں ہونا چاہیے کیونکہ اگلے دو دن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ابتدا میں اخبار کے رپورٹر سے گفتگو میں مذاکرات کے لیے امریکی وفد کے پاکستان جانے کی تردید کی تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی ٹرمپ نے دوبارہ فون کرکے پاکستان میں مذاکارت کے آئندہ دور کے حوالے سے اشارہ دیا۔