اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں مسیحی افسران اور جوانوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، اقلیتوں کے ساتھ کسی صورت زیادتی نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی اقلیتی شخص سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔