ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت، تیل کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ
لندن: (دنیا نیوز) ایران پر امریکی اور اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کا اثر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے جس سے فی بیرل تیل کی قیمت 80 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحران جاری رہا تو تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے، اس سال تیل کی عالمی قیمت پہلے ہی بڑھتے ہوئے 73 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔