ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی فورسز کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد اہم اعلان کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملوں میں 4 ہفتوں سے زیادہ وقت لگے گا، جنگ ایک ماہ تک جاری رہ سکتی ہے، ایرانی رجیم کو کسی صورت ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی نہیں دے سکتےفوجی آپریشن جاری رہے گا، امریکی شہریوں کے مرنے کا بدلہ ایران سے لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایرانی عبوری قیادت سے بات چیت کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ایران کے دور تک مار کرنے والے جوہری میزائل امریکی شہریوں کیلئے خطرہ تھے، پاسداران انقلاب ہتھیار ڈال دیں، ایرانی عوام کے ساتھ امریکا کھڑا ہے، ایرانی شہری ان لمحات میں اپنا وطن واپس لے لیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی پوری فوجی کمانڈ ختم ہو چکی ہے، بہت سے اہلکار ہتھیار ڈالنے کے خواہش مند ہیں، ایران میں سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا، جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت قائم ہوگی۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے، سعودی عرب، بحرین، امارات، قطر، اردن کے لیڈروں سے بات کی، مقاصد حاصل ہونے تک کارروائی جاری رہے گی، مزید امریکیوں کی ہلاکتوں کا بھی امکان ہے، ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دے دی۔