ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی جلالپور پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں ملزم عادل فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ طاہر فاروق نے بتایا کہ ملزم نے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا۔

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج پانچ مزید مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق، ڈینگی میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 07ہو گئی جبکہ شبہ میں 11مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے سینئر اور مڈل مینجمنٹ کورسز میں شرکت کرنے والے افسروں کی خالی آسامیوں کی اضافی ذمہ داریاں دیگر افسروں کو سونپنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

ملتان (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ریسکیو آپریشن کے دوران بھکاری بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔ 12سالہ دلبر ولد غلام محمد کو بی سی جی چوک سے بھیک مانگتے ہوئے پکڑ کر فوری طور پر حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔

ملتان (خصوصی رپورٹر) سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس نے آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 55کیسز کی چیکنگ کی گئی جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تین میٹر منقطع کئے گئے ۔ ادارے کی جانب سے انسپکشن کی کارروائیاں جاری ہیں۔

کاشتکار فصل کو کٹائی سے ایک ماہ قبل پانی دینا بند کردیں ،ترجمان کابیان

فوڈ اتھارٹی نے اڑھائی من گوشت تلف کردیا، مقدمہ درج کرلیا گیا

حکومتی نوٹیفکیشن سے صورتحال مشکل، روزگار کمانا ناممکن ہوگیا،ملک رمضان