امداد میں کٹوتی کرنیوالا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

 امداد میں کٹوتی کرنیوالا  رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لودھراں (سٹی رپورٹر) ضلع میں وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان نگہبان کارڈز کی ترسیل جاری ہے اور مستحقین کو پورے 10 ہزار روپے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 تحصیلدار سلیمان واجد بخاری نے محلہ عیدگاہ اڈا نظام آباد میں خفیہ نگرانی کے دوران فرنچائز پر ملزم تنویر ممتاز کو 6 مستحقین سے 300 روپے فی کس کٹوتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں