اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ رات کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں حالیہ علاقائی اور سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران خاص طور پر اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران مذاکرات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
ترجمان کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور اسے اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے تمام فریقین کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔