واٹس ایپ صارفین کیلئے کارآمد فیچر متعارف کرا دیا گیا

کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کے ساتھ ڈاکومنٹ شیئرنگ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، اس فیچر کے تحت صارفین فائلز کو براہ راست اے آئی چیٹ بوٹ میں اپ لوڈ کرسکیں گے۔

ابھی اس فیچر کو واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جو اپنے فون میں اکثر ڈاکومنٹس پر کام کرتے ہیں۔

اس اپ ڈیٹ سے قبل آپ میٹا اے آئی میں کسی ڈاکومنٹ کے مواد کو خود کاپی پیسٹ کرنا پڑتا تھا یا پیجز کے سکرین شاٹ کو شیئر کیا جاتا تھا۔

مگر ڈاکومنٹ شیئرنگ فیچر سے صارفین چیٹ اٹیچمنٹ سے فائل کو اے آئی چیٹ بوٹ سے براہ راست شیئر کرسکیں گے، یہ اے آئی چیٹ بوٹ ڈاکومنٹ کا تجزیہ کرکے اس کی سمری فراہم کرے گا یا آپ کے سوالات کے جوابات فراہم کرے گا، یہ سارا عمل ڈاکومنٹ کے تناظر کو مدنظر رکھ کر مکمل کیا جائے گا جس سے صارفین کا کافی وقت بچ سکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین میٹا اے آئی سے دیگر ایپس میں موجود ڈاکومنٹس بھی شیئر کرسکیں گے اور ایسا صرف واٹس ایپ کے اندر ہی نہیں ہوگا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس سے قبل میٹا اے آئی میں ڈاکومنٹ شیئرنگ کا آپشن موجود نہیں تھا اور وہاں بس تصاویر اور ویڈیوز کو ہی شیئر کیا جاسکتا تھا، جبکہ پی ڈی ایف فائلز اور اسپریڈ شیٹس سپورٹ موجود نہیں تھی۔

اس کے نتیجے میں میٹا اے آئی کو مخصوص ٹاسکس کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا تھا اور یہ جیمنائی یا چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں کمتر محسوس ہوتا تھا۔

واضح رہے چیٹ جی پی ٹی میں 2023 سے پی ڈی ایف اپ لوڈ سپورٹ موجود ہے جبکہ جیمنائی میں یہ فیچر 2024 میں متعارف کرایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں