شہر قائد میں ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادچہ شیرشاہ گلبائی پل بخاری شاہ مزارکے قریب پیش آیا ، جہاں نامعلوم گاڑی نےمخالف سمت میں آنے والے دو موٹرسائیکل سواروں کو کو ٹکرماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

ذرائع نے کہا کہ جان بحق افراد کی شناخت 35 سالہ حمزہ اور 38 سالہ اشرف کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جس سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں