پنڈ دادن خان میں زلزلے سے مکان کی چھت گر گئی، لڑکا جاں بحق، 9 زخمی

پنڈ دادن خان:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر پنڈ زلزلے کے جھٹکوں سے مکان کی چھت گر نے سے لڑکا جاں بحق اور 9افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ جلال پور شریف میں پیش آیا ، جہاں زلزلے کے جھٹکوں سے اچانک چھت مہندم ہو گئی جس کے ملبے تلے دب کر 12 سالہ عمر نامی لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چھت گرنے کے باعث گھر میں موجود 9 افراد بھی ملبہ اوپر گرنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے لڑکے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے آر ایچ سی جلال پور شریف منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں