انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے ملازمین کی 30 سال بعد ترقی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ملازمین کو 30 سال بعد ترقی مل گئی۔
خصوصی عدالتوں کے ملازمین کی ترقی کا فیصلہ حکومت کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے کیا، منعقد ہونے والے اجلاس میں رجسٹرار سپیشل کورٹس سید عنایت علی شاہ اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نمائندے شریک ہوئے۔
کمیٹی نے اسٹینو گرافر، ریڈرز اور اسسٹنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کو گریڈ 17 میں پروموشن دی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ملازمین گزشتہ 30 سال سے ترقیوں سے محروم تھے، صوبہ سندھ کی اے ٹی سی کورٹس کی تاریخ میں پہلا پروموشن ہے۔