میکسیکو کا فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی ٹیم کی میزبانی کا اعلان

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو کے صدر شین بام نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک فیفا ورلڈ کپ کے دوران ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

صدر شین بام کا کہنا تھا کہ میکسیکو کے پاس ایران کی ٹیم کے ملک میں قیام سے انکار کرنے کی کوئی وجہ موجود نہیں اور وہ اس حوالے سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ایران کی میزبانی سے انکار کیا تھا، جس کے بعد میکسیکو کی جانب سے یہ پیشکش سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں