آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ پیشگوئی جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم بارے پیش گوئی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی، جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا، تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش گوپس میں 05 ملی میٹر، ستور 04، چلاس 03، سکردو اور بگروٹ 01، مظفرآباد ایئرپورٹ 09، سٹی 08، پٹن 09، کالام اور دروش 05، میر کھانی 03، چکوال 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو، لاڑکانہ، پڈعیدن میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں 38، سبی 47، نوکنڈی 44، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان 44، لاہور 41، کراچی 35، پشاور 40، ڈی آئی خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔