غیرقانونی طور پر لیبیا پہنچنے والے 177 پاکستانی ڈی پورٹ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) غیرقانونی طور پر لیبیا پہنچنے والے 177 پاکستانی ڈی پورٹ کردیے گئے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ڈنگی لگا کر لیبیا پہنچے تھے، تمام پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کےذریعے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 59 لاہور، 58 گجرات، 26 راولپنڈی، 23 گوجرانولہ سے تعلق رکھتے ہیں، 10 افراد سیالکوٹ اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ یہ افراد ایران اور سعودی عرب کے راستے لیبیا پہنچے تھے، اِن افراد کو لیبیا بھیجنےوالےایجنٹس کو ریڈ بُک میں شامل کر دیا گیا۔

دوسری جانب تمام ڈیپورٹیز اینٹی ہیومن سمگلنگ سیل ایف آئی اے منتقل کر دیے گئے، ڈیپورٹیز کو مختلف ایف آئی اے ذونز کے حوالے کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں