کراچی (سٹی ڈیسک)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی و دیگر رہنماؤں نے ایشین کرکٹ کونسل کے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔
کراچی (این این آئی) سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے تقریبا 25 ہزار پنشنرز بشمول ٹی ایم سیز کے 1552 ریٹائر ملازمین کے ماہوار پنشن ادا کردی گئی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے خراب کوالٹی کی بطخ ایکسپورٹ کرنے کے الزام میں نامزد ملزم قاسم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے ،مدعی چینی شہری لیو لنگ ہے ۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ الفلاح اور تھانہ سعودآباد پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹر گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے مسروقہ گاڑی اور پستول برآمد کر لیا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ٹریفک حیدرآباد مقرر کر دیا گیا، وزیراعلیٰ کے پرسنل اسٹاف آفیسر سرفراز نواز کو ڈی جی تعینات کر دیا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پشاور سے کراچی منشیات فروخت کرنے والا مرکزی ڈیلر شاہ ولی گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات نے مزید تین قیمتی جانیں لے لیں۔منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب ٹرک نے والد کے ساتھ جانے والی پانچ سالہ بچی کو کچل دیا۔ رواں برس شہر میں ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 256 ہوگئی۔
کراچی (این این آئی)کورنگی ناصر جمپ کی رہائشی بیوہ خاتون کے کمسن بیٹے کو درندہ صفت انسان زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، سفاک ملزم بچے کو کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب پھینک کر فرار ہوگیا۔
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیو کراچی میں ایوب گوٹھ میں ایک ملک شاپ پر ڈاکو واردات کرتے ہوئے دودھ سے بھری ٹنکی اٹھا کر لے گئے ۔
انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن کا اجلاس،جامعات کو گروپس نہیں مضامین کی ضرورت ،مہارت پر مبنی مضامین کو میٹرک میں شامل کرنے کی سفارش ہونی چاہیے ،فورم کا موقف