گورنر سے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کی کور ٹیم کی ملاقات

گورنر سے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کی کور ٹیم کی ملاقات

کراچی (اے پی پی)گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔

 اس لیے ضروری ہے کہ انہیں تعلیم، ہنر اور ترقی کے جدید مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر فہد شفیق، کوآرڈینیٹر وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام سندھ کی سربراہی میں وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کی سندھ کی کور ٹیم سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، ہنرمندی اور انہیں ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم سمیت مختلف اقدامات کا دائرہ مزید وسیع کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں