فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزموں نے کار سوار ڈاکٹر کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا اور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

گوجرہ (نمائندہ دُنیا) نوجوان نے ساتھیوں کی مددسے شادی سے 5 روز قبل دوشیزہ کو اغواء کرلیا۔

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر خوردبرد کرلیا گیا۔

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں نامعلوم افراد غلام علی نامی شہری کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر اور تاریں چوری کرکے لے گئے۔

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ستیانہ کے علاقے میں الیاس نامی شہری کو ملزم عطائاللہ نے کاروباری لین دین کے دوران لاکھوں روپے کا بوگس چیک دے دیا جو ڈس آنر ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، ملزم دیگر شہریوں کے لئے خطرہ بنا ہوا تھا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں حنیف نامی شہری کے بیٹے کی گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم چوری کر کے فرار ہوگئے۔