گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کرسمس پر گوجرانوالہ ڈویژن کے 783چرچز میں مذہبی رسومات ادا کی جائینگی، قومی رضا کاروں سمیت 8ہزار سکیورٹی اہلکار چرچز ، مسیحی بستیوں اور تفریح گاہوں میں سکیورٹی ڈیوٹی دینگے ۔

تتلے عالی(نامہ نگار )گیپکوسب ڈویژنز میں6ماہ بعد بجلی میٹر پہنچا دیئے گئے ۔

تتلے عالی(نامہ نگار ) گھمن والا میں منشیات فروش خاوند نے ساتھی سے ملکر بیوی اور بیٹی کے سر پھوڑ دیئے ۔

منڈیکی گورائیہ، ہیڈبمبانوالہ، ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)نامعلوم افرد نے 25سالہ نوجوان کواغواکرلیا ۔موضع گلوٹیاں کلاں کے ساجد کا بھائی عابد عرف طوطی گھرسے باہرگیاتوواپس نہ آیا جسے نامعلوم افرادنے اغواکرلیا۔مقدمہ درج کرلیاگیا۔

موترہ(نامہ نگار)پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی موضع لوڑھکی اور ڈسکہ سے پر 4ملزموں سجاد’محسن ’مزمل اور بابر کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ مقدمات بھی درج کرلئے گئے ۔

کامونکے (نامہ نگار)پولیس نے 5 ملزم گرفتارکرلئے ۔سٹی پولیس نے دوران گشت فیصل ٹاؤن کے ندیم سے ایک کلو چرس ، صدر اور واہنڈو پولیس نے حیات پور کے ابو ہریرہ، شمشاد اور ٹبہ محمد نگر کے عمار سے ناجائزپستول برآمد کرلئے ۔

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ، سمبڑیال کے علاقوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سینکڑوں موٹر سائیکلوں ودیگرگاڑیوں کے چالان کر کے ڈرائیورز کو گرفتار کرلیاگیا ۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے گوہد پور میں ناکے کا معائنہ کیا۔

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سب ڈویژن گیپکو سمبڑیال کی سرویلنس ٹیم نے موضع دھانانوالی میں چھاپہ مارکر مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری پر شہری عمر کیخلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرادیا ۔