حکمرانوں نے شعبہ تعلیم کو مکمل تباہ کر دیا :جماعت اسلامی

حکمرانوں نے شعبہ تعلیم کو مکمل تباہ کر دیا :جماعت اسلامی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ امتیاز احمد بریار،امیرزون اشتیاق احمد چیمہ نے ملکھانوالہ اوربیگووالہ میں افطارڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں نے شعبہ تعلیم کو مکمل طورپر تباہ کردیا ،

ایک سال میں تقریباً9ماہ سکول بند رہتے ہیں جو نہایت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے ، ملک میں کوئی مسئلہ درپیش ہوحکمرانوں کی نظر صرف تعلیمی ادارے بند کرنے پر پہنچ جاتی ہے اورہمارے حکمرانوں کی نااہلی کے باعث اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر اور40فیصد سے زیادہ بچے غذائی قلت اورنشوونما کی کمی کا شکار ہوں وہاں آن لائن تعلیم کا نعرہ لگانا حقیقت سے آنکھیں بند کرنے کے مترادف ہے اس طرح کے حالات میں اصل ضرورت بچوں کو تعلیم ، خوراک اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہے اورہمارے حکمرانوں کو بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہمارے بچوں کی تعلیم کا حرج نہ ہوکیونکہ تعلیم ہی انسان کو معاشرہ میں بہتر زندگی گزارنے کا شعور دیتی ہے اورکسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں شعبہ تعلیم نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں