اگر نیتن یاہو زندہ ہے تو تعاقب کرکے قتل کریں گے: پاسداران انقلاب کا اعلان
تہران:(دنیا نیوز) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنےکی واضح دھمکی دی ہے۔
ایرانی میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے پاسداران انقلاب نے نیتن یاہو کوبچوں کا قاتل مجرم قرار دیا، اُنہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیلی صدر زندہ ہے تو ہم اِس کا تعاقب کرکے قتل کریں گے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ آئی آر جی سی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کا قتل یا فرار اسرائیل میں بحران کو ظاہر کرتا ہے، صہیونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں، اسرائیل میں نہ رکنے والی ایمبولینس کی آوازیں ہماری کامیابی کی عکاس ہیں، دیوہیکل میزائلوں سے اسرائیل کے صنعتی مراکز کو نشانے پر لیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب ایران نے اسرائیل اور امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، اور جنگ کی تیسری ہفتہ میں داخل ہو چکی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ نیتن یاہو ایرانی حملوں میں ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جنہیں اسرائیلی دفترِ وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے ’جعلی‘ قرار دیا تھا۔