دنیا میں سب سے لمبی عمر پانے والا شوگر نامی کبوتر انتقال کر گیا
نیویارک: (ویب ڈیسک) عام طور پر کبوتروں اور فاختاؤں کی اوسط عمر 20 سال کے آس پاس ہوتی ہے لیکن شوگر نامی اس کبوتر نے حیران کن طور پر اس سے دوگنی زندگی گزاری۔
شوگر نامی یہ کبوتر امریکا میں 23 جون 1981ء کو پیدا ہوا اور زیادہ تر وقت اپنے مالک ڈیوین اورینڈر کے ساتھ گزارتا رہا، دونوں ٹی وی پروگرام دیکھتے اور موسیقی سنتے تھے۔
کبوتر کے مالک کے مطابق شوگر ان سے بے حد محبت کرتا تھا اور ان کی غیر موجودگی میں غمزدہ ہو جاتا تھا، شوگر نے طویل عمر پا کر پچھلے ریکارڈ کو 15 سال سے بھی زیادہ پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈیوین امید رکھتے تھے کہ وہ 50 سال کی عمر تک پہنچے تاکہ اس کیلئے جشن منایا جائے، تاہم شوگر ایک ہفتے قبل مر گیا، شوگر دستیاب ریکارڈ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ عرصے زندہ رہنے والے کبوتر کے طور پر پہچانا جائے گا۔