ڈسکہ: موٹرسائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے محنت کش جاں بحق
ڈسکہ: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے محنت کش جاں بحق ہوگیا۔
مقتول ہاشم پٹرول پمپ سے چھٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھر کی جانب جا رہا تھا، راجوکے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے محنت کش کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایاکہ تھانہ موترہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔