کراچی: فائرنگ کے واقعہ میں 17 سالہ نوجوان جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) گلستان جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 17 سالہ نور شاہزیب کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 19 سال کا صادق اور 60 سال کی حضرت بی بی شامل ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ 2 گرہوں میں تصادم کے باعث پیش آیا، واقعہ ابتدائی معلومات کے مطابق ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔