وفاق سندھ حکومت کی کارکردگی کو سراہتا ہے: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وفاق سندھ حکومت کی کارکردگی کو سراہتا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چاہتے ہیں گندم مارکیٹ میں آئے تاکہ آٹا سستا فراہم کیا جائے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبے سے باہر گندم جانے پر نظر رکھی جائے گی، جیل میں قیدیوں کو بہتر کھانا فراہم کرنے کیلئے گرانٹ دی جائے گی۔

سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 28 ویں ترمیم کے حوالے سے وفاقی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ترمیم کے نکات جب شیئر کئے جائیں گے تب فیصلہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں