کراچی بریگیڈ سے شارٹ ٹرم کیڈنیپنگ کا بڑا گینگ پکڑا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی بریگیڈ سے شارٹ ٹرم کیڈنیپنگ کا بڑا گینگ پکڑا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایکسائز اینڈ نارکوٹکس سندھ کے انسپکٹر سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار انسپکٹر حامد بشیر پرائیویٹ ملزموں کی ٹیم کے ہمراہ وارداتیں کرتا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزموں کی ٹیم پولیس کی وردیاں پہن کر شہریوں کو اغوا کرتی تھی، ملزم پولیس کی وردیوں میں شہریوں کو اغوا کرکے پیسے بٹورتے تھے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے نقدی، 4 پستول اور گاڑی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزموں کے دیگر 2 ساتھی فرار ہو گئے، ملزمان کو مدعی کی جانب سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں