آزاد کشمیر کے باشعور عوام کا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے انکار

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے باشعور عوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے مکمل انکار کر دیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔

بھمبر، میرپور، نیلم، کوٹلی سمیت آزاد جموں وکشمیر کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز کھلے اور ٹریفک کی روانی بھی بحال ہے، مختلف علاقوں میں کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔

آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال مسترد کر کے پرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں