پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ایران نے مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق کر لیا۔
ایران کی وزیر ٹرانسپورٹ فرزانہ صادق اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی اسلام آباد میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیرتجارت جام کمال اوروزیر بحری امور جنید انوار موجود تھے، اجلاس میں پاک ایران متعلقہ سیئنر حکام بھی شریک ہوئے۔
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی روابط کی مضبوطی سے تجارتی مواقع بڑھیں گے، ایران اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے جنگ رکوانے اور امن معاہدے میں پاکستان کے مثبت کردار پر اظہار تشکر کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان ٹرکوں اور کنٹینرز کی کلیئرنس کے مسائل کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، فریقین نے پاک ایران بارڈر پر حل طلب مسائل کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کر لیا۔