پنجاب کا ایسا شہر جہاں کھیتوں سے سات فٹ سے زائد لمبے تین سانپ برآمد
پسرور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے پسرور میں کھیتوں سے سات فٹ سے زائد لمبے تین سانپ نکل آ ئے۔
عینی شاہدین کے مطابق پسرور کے نواحی علاقے شاہزادہ روڈ کے قریب کھیتوں میں آبپاشی کے دوران سات فٹ سے زائد لمبے تین بڑے سانپ نکلے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسان کھیتوں کو پانی لگا رہے تھے کہ اچانک مٹی سے تین سانپ باہر آگئے، جس پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں سانپوں کو بحفاظت پکڑ لیا۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ علاقے کے مکینوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔