فیفا ورلڈ کپ، سپین نے سعودی عرب کو 0-4 سے شکست دے دی

اٹلانٹا: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے گروپ ایچ کے اہم مقابلے میں سپین نے سعودی عرب کو 0-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔

پہلے ہاف میں سپینش ٹیم کی جانب سے میکل اویرزبال نے 2 اور لامین یامال نے ایک گول سکور کیا، لامین یامال نے فیفا ورلڈ کپ میں اپنا پہلا گول سکور کیا ہے۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن قسمت بھی ان کا ساتھ نہ دے سکی۔ 49ویں منٹ میں سعودی عرب کے حسن التمبکتی سے بدقسمتی سے ایک اون گول ہوگیا جس کے بعد سکور 4-0 ہوگیا، اس گول نے میچ کا فیصلہ تقریباً یقینی بنا دیا۔

دوسرے میچ میں ایران اور بیلجیم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، یورو گوئے اور کیپ ور ڈی کی ٹیمیں بھی رات 3 بجے آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ مصر اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ صبح 6 بجے کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں