رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی
خیرپور: (دنیا نیوز) رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کی نمازہ جنازہ خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔
نمازہ جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیاء لنجار، شرجیل میمن، سعید غنی اور دیگر وزراء اور ارکانِ صوبائی اسمبلی شامل ہوئے۔
نعیم کھرل کو ان کے آبائی گاؤں گمبٹ میں سپرد خاک کیا جائے گا، نعیم کھرل 5 مرتبہ رکن سندھ اسمبلی رہے، وہ طویل عرضہ بیماری کے باعث 21 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔