رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے

گمبٹ: (دنیا نیوز) رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کی بیماری کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کا جسدِ خاکی کراچی سے خیرپور لایا جا رہا ہے، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نعیم احمد کھرل پی پی پی کی ٹکٹ پر پی ایس 30 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ 5 مرتبہ رکن سندھ اسمبلی رہ چکے تھے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے نعیم احمد کھرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں