سرگودھا: زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی

سرگودھا: (دنیا نیوز) بھیرہ کے علاقہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں اعجاز حسین اور اس کا نواسہ احد شامل ہیں جس کی عمر 4 سال بتائی گئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں