جیکب آباد میں کارروائی، 2 بین الصوبائی سمگلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
جیکب آباد: (دنیا نیوز) تھانہ گڑھی خیرو پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرکے منشیات فروش گرفتار کر لئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ گڑھی خیرو پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران منشیات برآمد کرکے 2 بین الصوبائی سمگلر گرفتار کر لئے، خفیہ اطلاع پر جاڑا واہ کے قریب کارروائی کی گئی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ 30 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی، بین الصوبائی سمگلر کے دو سرغنہ زاہد چانڈیو اور راشد مگسی کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی منشیات بلوچستان سے سندھ کی طرف سمگل کی کوشش کی جارہی تھی، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔