سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
ممبئی: (ویب ڈیسک) ٹی وی اداکارہ سنچیتا اگلے کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے ان کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ گیتانجلی منگل نے انتہائی چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ گیتانجلی منگل نے بتایا کہ سنچیتا اپنی موت سے کئی ماہ پہلے سے شدید ذہنی دباؤ میں تھیں اور خود کو نقصان پہنچانے کی باتیں کر رہی تھیں، سنچیتا رواں سال جنوری سے پریشان تھیں، حالانکہ ان کا کیریئر بہت اچھا چل رہا تھا اور وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل ہونے کے باوجود کسی مالی تنگی کا شکار نہیں تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ سنچیتا مجھے میسجز پر کہتی تھی کہ مجھے یہ زندگی نہیں چاہیے، یہ بہت مشکل اور تلخ ہے، ہم یہ سب کیوں کر رہے ہیں؟" سنچیتا کی جبلت ایسی تھی کہ وہ اکثر کہا کرتی تھی کہ "میں ایک بڑی ہیروئن بن کر سشانت سنگھ راجپوت کی برسی والی تاریخ پر ہی اپنی جان دوں گی تاکہ دنیا مجھے ہمیشہ یاد رکھے۔"
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ وہ ایسا کر سکتی تھی اور شاید وہ سوشل میڈیا پر اپنے ہم عمر لوگوں کی کامیابی دیکھ کر بھی احساسِ کمتری کا شکار ہو رہی تھی۔