جماعت اسلامی کی مہنگی پٹرولیم مصنوعات کیخلاف ملک گیر احتجاج کی تیاریاں

لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے مہنگی پٹرولیم مصنوعات پر ملک گیر احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر 150 روپے کا ظالمانہ ٹیکس ختم کیا جائے، پٹرول کی قیمت تین سال کیلئے منجمد کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران طبقہ غریب عوام کی جیبوں سے عیاشیاں کرنا اب بند کرے، حکومت نے ریلیف نہ دیا تو 19 جون کو ملک گیر احتجاج کے بعد چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں طویل دھرنے دیئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں