مستقبل کے کسی بھی علاقائی بلاک میں ایران اور چین کا کلیدی کردار ہوگا: باقر قالیباف

تہران: (دڈنیا نیوز) ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ مستقبل کے کسی بھی علاقائی بلاک میں ایران اور چین کا کلیدی کردار ہوگا

ایرانی سپیکر باقر قالیباف کہتے ہیں ہمیں نئے بین الاقوامی بلاکس کی ضرورت ہے، بلاکس بننے چاہئیں اور کسی حد تک بن بھی چکے ہیں، تہران اور چین شراکت دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اقدامات سے چینی قیادت کو یقین دلانا ہوگا کہ ایران صرف خریدار نہیں بلکہ چین کا قابل اعتماد اور طویل المدتی شراکت دار بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں