مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایرانی و امریکی صدور کر سکتے ہیں، اسماعیل بقائی
تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط دونوں ممالک کے صدور کر سکتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور کے دستخط کی تجویز تاحال زیرِ غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے عمان کے ساتھ ایک انتظامی نظام تیار کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر دونوں ممالک دیگر علاقائی ممالک سے بھی مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط سوئٹزرلینڈ میں برجن سٹاک میں 19 جون کو ہوں گے، سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی دشوار گزار علاقے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔