سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ، تقریر روکنا پڑی
کراچی :(دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ مردار علی شاہ نےشورشرابے کی وجہ سے بجٹ تقریرروک دی۔
ایم کیو ایم ارکان کارڈ اٹھا کر سپیکر ڈائس کے سامنے آگئے، بجٹ نامنظور کے نعرے بازی بھی کرتے رہے، سپیکر سندھ اسمبلی نے ہدایت کی ارکان موبائل فون ایوان میں بند کردیں۔
اِسی طرح کچھ اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے ایوان سے باہر چلے گئے۔
اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ ہم مانتےہیں آپ کےپاس اکثریت ہے، اپوزیشن کےنمائندے بھی عوام کےنمائندے ہیں۔