ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: قومی ٹیم آج جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کھیلے گی

برمنگھم: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں پہلی فتح کی متلاشی ہوگی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان میچ رات ساڑھے دس بجے کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں آج دن کاپہلا میچ آسٹریلیا اوربنگلادیش کےدرمیان پاکستانی وقت کےمطابق دوپہرڈھائی بجےشروع ہوگا جبکہ شام ساڑھے6 بجےبھارت اور نیدرلینڈز آمنے سامنے ہوں گے۔

واضح رہے پاکستان ویمنز ٹیم کو ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں