فیفا ورلڈکپ 2026: سپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا

نیو یارک: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک مرتبہ کی عالمی چیمپئن سپین پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کھیلنے والی کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا۔

ایٹلانٹا سٹیڈیم میں گیند پر قابو رکھنے کے باوجود سپین کی ٹیم گول نہ کرسکی اور کیپ ورڈے کیخلاف اسکا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

کیپ ورڈی کے گول کیپر وزینا نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کے کئی حملے ناکام بنائے۔

میچ میں سپین نے دو درجن سے زائد مرتبہ گول کرنے کی کوششیں کی، گول پر 7 نشانے کیپر نے ناکام بنائے، کیپ ورڈی کی دفاعی لائن کی بھی شاندار کارکردگی رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں