نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں جلال الدین سورڈ مقابلہ جیت لیا
تاشکند: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر نے ورلڈ اسٹرانگ مین مقابلوں میں ’جلال الدین سورڈ‘ کا ٹائٹل جیت لیا۔
نوح دستگیر بٹ نے کوریائی حریف کو شکست دی۔
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) June 14, 2026
نوح دستگیر نے 14 کلو وزنی تلوار ایک منٹ 49 سکینڈز تک تھام کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ان منفرد طرز کے مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔