شہر قائد میں پولیس مقابلہ، پولیس اہلکار شہید، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق واقعہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں لیاقت چوک کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار حسن علی جام شہادت نوش کر گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں دونوں مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، بھاری مقدار میں ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر لی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ ہلاک ملزمان کی شناخت، ان کے مجرمانہ ریکارڈ اور دیگر پہلوؤں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...