سندھ کے علاقے حیدر آباد سے مبینہ افغان دہشت گرد گرفتار

حیدرآباد:(دنیا نیوز) سندھ کے ضلع حیدر آباد سے مبینہ افغان دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق تھانہ ہٹڑی کی حدود میں خفیہ اطلاع پر ٹیم نے کارروائی کرکے مبینہ افغان دہشت گرد حراست میں لیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے کالعدم ٹی ٹی پی سے مبینہ روابط ہیں جس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا۔

ابتدائی تفتیش میں سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشتگرد تحزیب کاری کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم پاکستان میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔

دوسری جانب ملزم قانونی سفری یا رہائشی دستاویزات پیش نہ کر سکا جس کے خلاف انسداد دہشت گردی اور غیر قانونی قیام کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے سہولت کاروں اور ممکنہ نیٹ ورک کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...