مریدکے: گھریلو جھگڑے پر سالوں نے وحشیانہ تشدد کرکے بہنوئی قتل کر دیا

مریدکے: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر دو سالوں نے بہنوئی پر بہیمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سالوں کے تشدد سے 8 بچوں کا باپ ظفر علی شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، لڑائی جھگڑے میں ایک برادر نسبتی عرفان بھی شدید زخمی ہوا۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے لاش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹمارم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقے دھروڑ ھندکے میں پیش آیا جبکہ دوسرے ملزم محرم کو حراست میں لے لیا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...