پیکو فیکٹری سے لوہا چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) پیکو فیکٹری سے لوہا چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان سے پیکو فیکٹری سے 60 کلو چوری شدہ لوہا برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے 2 اہلکار چوری میں ملوث پائے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ 828/26 چوری اور اختیارات کے غلط استعمال پر درج کیا گیا۔
گرفتار اہلکاروں کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کے محافظ اگر قانون توڑیں تو قانون ان پر دوگنا سخت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments